Advertisement

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم کی ایک تھرو نے انہیں فائنل تک پہنچا دیا

یہ تھرو نہ صرف کوالیفائنگ راؤنڈ کی سب سے طویل تھرو ثابت ہوئی

پاکستان کے معروف جیولن تھرو اسٹار اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

جنوبی کوریا کے شہر گومی میں جاری چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے گروپ اے میں شرکت کی، جہاں انہوں نے صرف ایک ہی تھرو میں 86.34 میٹر کی غیرمعمولی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

یہ تھرو نہ صرف کوالیفائنگ راؤنڈ کی سب سے طویل تھرو ثابت ہوئی بلکہ انہیں ایونٹ کے مضبوط ترین امیدواروں میں بھی شامل کر دیا۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوادیا

دوسری جانب بھارت کے جیولن تھرو ایتھلیٹ یش نے اپنی ابتدائی کوشش میں 76.67 میٹر کی تھرو کی، جو ارشد کی تھرو سے نمایاں طور پر کم رہی۔

Advertisement

ارشد ندیم کی حالیہ کارکردگی ان کی فٹنس، مہارت اور ذہنی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کی تکنیکی برتری اور میدان میں بھرپور اعتماد نے انہیں ایک مرتبہ پھر خبروں کا مرکز بنا دیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو کے ساتھ نہ صرف گولڈ میڈل جیتا تھا بلکہ اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا تھا، جو ان کے کیریئر کی اب تک کی بہترین کارکردگی شمار کی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version