فرانسیسی صدر کو اہلیہ کا تھپڑ، ٹرمپ نے میکرون کو طنزیہ مشورہ دے ڈالا

فرانسیسی صدر کی اہلیہ کی جانب سے ان کو تھپڑ مارے جانے کی ویڈیو پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکرون کو حسبِ روایت منفرد اور طنزیہ انداز میں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بس یہ یقینی بنائیں کہ اگلی بار دروازہ بند ہی رہے۔
اوول آفس میں صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا کہ صدر میکرون اور ان کی اہلیہ بالکل ٹھیک ہیں، وہ دونوں بہت اچھے لوگ ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت نے ٹرمپ کی ثالثی کو عالمی سطح پر مسترد کردیا، ششی تھرور کا متنازع بیان
یاد رہے کہ حال ہی میں فرانسیسی صدر اور ان کی اہلیہ ویتنام کے دورے پر پہنچے۔ طیارے سے اترتے وقت کیمروں نے ایک لمحہ محفوظ کیا جس میں خاتون اول بریجٹ میکرون کا ہاتھ صدر میکرون کے چہرے کے قریب آتا دکھائی دیتا ہے۔ اس لمحے کو سوشل میڈیا پر “تھپڑ” کے طور پر پیش کیا گیا، اور ویڈیو وائرل ہو گئی۔
اسی ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ صدر میکرون نے جہاز سے اترتے وقت اپنا بازو آگے بڑھایا، لیکن خاتونِ اول نے اسے تھامنے سے گریز کیا، جس پر قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئیں۔
اس تمام شور شرابے پر صدر ایمانویل میکرون نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ صرف ہلکے پھلکے انداز میں مذاق کر رہے تھے، اور اسے بلاوجہ ایک سنجیدہ معاملہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ کوئی آفت یا سانحہ نہیں ہے، بلکہ نجی لمحے کو میڈیا نے غیر ضروری طور پر سنسنی خیز بنا دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

