Advertisement

مودی سرکار کا یورینیم افزودگی کا جنون، بھارتی شہریوں کی زندگی جہنم بنا دی

یورینیم سے زندگی اجیرن

بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے قبائلی علاقے جڈوگورا میں یورینیم کی کان کنی نے مقامی آبادی کے لیے صحت کا سنگین بحران پیدا کر دیا ہے۔

یہ علاقہ بھارت کی جوہری توانائی کی صنعت کا اہم مرکز ہے، جہاں یورینیم کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (UCIL) 1967 سے یورینیم نکال رہی ہے۔

تاہم، اس کے نتیجے میں ہونے والی تابکاری آلودگی نے مقامی لوگوں کی زندگیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔مقامی افراد اور کارکنان میں سرطان، پیدائشی نقائص، بانجھ پن، اور ذہنی و جسمانی معذوری جیسے مسائل عام ہو گئے ہیں۔

ایک مطالعے کے مطابق، جڈوگورا کے قریب رہنے والے بچوں میں پیدائشی نقائص کی شرح غیر متاثرہ علاقوں کے بچوں کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ، ٹی بی اور کینسر جیسے امراض میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: بھارت سے لایا گیا یورینیم نما مادہ نیپال میں پکڑا گیا

یورینیم نکالنے کے بعد بچ جانے والا فضلہ بغیر کسی حفاظتی تدابیر کے کھلے تالابوں میں ڈالا جاتا ہے، جو تابکاری گیسوں اور ذرات کا اخراج کرتے ہیں۔ یہ فضلہ نہ صرف زمین اور پانی کو آلودہ کرتا ہے، بلکہ ہوا کے ذریعے بھی پھیلتا ہے، جس سے مقامی افراد کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

بھارتی حکومت اور جوہری توانائی کمیشن نے ان مسائل کو نظرانداز کیا ہے۔ اگرچہ مقامی افراد اور ماہرین نے متعدد بار احتجاج کیا ہے، لیکن ابھی تک کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔ یہ صورتحال انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی عکاسی کرتی ہے۔

جڈوگورا کے لوگ اپنی زندگیوں کی حفاظت کے لیے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔ یہ معاملہ نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر جوہری توانائی کے استعمال اور اس کے ماحولیاتی اثرات پر غور و فکر کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: لیبیا سے کئی ٹن قدرتی یورینیم غائب

یہاں کے لوگوں کی حالت زار دیکھ کر یہ احساس ہوتا ہے کہ مودی سرکار کابھارت خوبصورت لبادہ اوڑھے انتہائی بیمار و مفلوج ہو چکا ہے، مودی کے بھارت کو بلندیوں پر لے جانے کے دعووں کی حقیقت جڈوگورا قبیلے کے خوفناک معذوری میں مبتلا غریب ہیں۔

Advertisement

مودی نے جڈوگورا کے باسیوں کو یورینیم کی بھینٹ چڑھا دیا ہے، اور جڈوگورا کی زمین کو  جوہری طاقت کے بدلے زہریلا جہنم بنا دیا ہے۔

بھارتی ریاست جارکھنڈ کے قبائلی علاقے جڈوگورا میں زمیں کی تہہ کی 600 میٹر گہرائی میں حکومتی سرپرستی میں یورینیم کی کان کنی جاری ہے،  زمین سے یورینیم نکال کر حیدرآباد بھیجا جاتا ہے اور زہریلا فضلہ جڈوگورا کے گاؤں میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نکالے گئے یورینیم کو بغیر حفاظت کے کھلے ٹرکوں میں لاد کر بھیجا جاتا ہے جس سے تابکار ذرات آبادی کے بیج سڑک پر گرتے ہیں، جس نے ایک مکمل انسانی بحران کو جنم دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جڈوگورا کے مقامی لوگ موت اور معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جڈوگورا کے گھروں میں ہر تیسرا فرد معذوری کا شکار ہے، یورینیم زدہ پانی کے اثرات سے بچوں کی معذوری،جسم پر خوفناک نشانات اور اعضا کا ناکارہ ہونا بڑے انسانی المیے کی مثال ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق معصوم بچے اضافی انگلیوں، معذور اعضا اور ذہنی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہو رہے ہیں مگر مودی کی جانب سے مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، مزدور تابکاری مواد کے ساتھ بغیر کسی حفاظتی کٹ کے کام کر رہے ہیں۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورینیم فضلہ تالابوں میں پھینکا جا رہا ہے اور مقامی لوگ وہی پانی روزمرہ زندگی میں استعمال کرنے پر مجبور ہیں، مودی سرکار یورینیم کانوں سے اربوں کا منافع کما رہی ہے مگر قبائلی عوام کو کوئی حفاظت مہیا نہیں کی گئی۔

مقامی بچوں میں ٹی بی، کینسر اور دماغی بیماریاں بڑھ رہی ہیں، مگر سرکاری رپورٹس میں سب کچھ نارمل دکھایا جا رہا ہے، جڈوگورا کے رہائشی بار بار اپیل کرتے ہیں کہ ہماری صحت تباہ ہو چکی ہے مگر مودی حکومت انہیں غریب اور جاہل قرار دے کر نظر انداز کرتی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مودی سرکار ترقی کی علامت کے طور پر جوہری ہتھیار پیش کرتی ہے مگر وہی ہتھیار قبائلیوں کی قبر کھودنے کا ذریعہ بن چکے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جڈوگورا بحران پر مودی سرکار کی  خاموشی مجرمانہ ہے، جب تک جھاڑکھنڈ میں معدنیات ہیں مودی حکومت قبائلیوں کو غلام بنا کر رکھے گی اور ان کی چیخیں دبا دی جائیں گی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق جوہری طاقت کے پیچھے انسانی جانوں کی قربانی مودی سرکار کی ناکامی ہے، یورینیم سے ہتھیار بنانے کی دوڑ میں مودی اپنے ہی شہریوں کا دشمن بن چکاہے۔

دفاعی ماہرین  کا کہنا ہے کہ مودی کی اس نااہلی اور یورینیم کی غیر حفاظتی کان کنی پر انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو نوٹس لینا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version