لگژری گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کتنے فیصد بڑھنے والا ہے؟

لگژری گاڑیاں / فوٹو
لگژری گاڑیوں پر بجٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکس کتنے فیصد بڑھنے والا ہے؟۔ تفصیلات سامنے آگئیں۔
آئندہ بجٹ میں بڑی گاڑیوں پرود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے۔ بڑی اور لگژری گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی تجویزہے۔
1300سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہوگا۔ ود ہولڈنگ ٹیکس بالترتیب 3 سے 15 فیصد تک عائد کئے جانے کا امکان ہے۔
اس وقت 13 سو سی سی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بالترتیب 2 سے 12 فیصد عائد ہے۔گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی تجویز ریونیو اقدامات کے تحت ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس ویلیو بیسڈ ٹیکسیشن ماڈل کا حصہ ہے۔ ویلیو بیسڈ ماڈل کے تحت گاڑیوں پر مقررہ ایڈوانس ٹیکس کو ختم کیا گیاتھا۔
ویلیو بیسڈ ٹیکسیشن ماڈل کے تحت قیمت سے منسلک ٹیکس نظام نافذ کیا گیا تھا۔ ماڈل کے تحت گاڑیوں کی کل قیمت پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جاتاتھا۔
اس وقت 13 سو سے 16 سو سی سی تک گاڑی پر ود ہولڈنگ ٹیکس کل قیمت کا 2 فیصد عائد ہے۔1601 سے 1800سی سی تک کی گاڑی کی کل قیمت پر 3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ہے۔
ذرائع کے مطابق 18 سو سے 2000سی سی تک کی گاڑی پر اس وقت 5 فیصد ود ہولڈنگ عائدہے۔ 2001 سے 25 سو سی سی تک کی گاڑی پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 7 فیصد ہے
2501 سے 3 سی سی تک کی گاڑی پر 9 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہے،3 ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر اس وقت 12 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News