Advertisement

آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، آپریشن ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ/معرکۂ حق” کے زخمیوں کی عیادت

آرمی چیف نے زخمی اہلکاروں سے انفرادی طور پر ملاقات کی

چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے آج کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا یہ دورہ آپریشن ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ/ معرکۂ حق” کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے بہادر جوانوں اور معصوم شہریوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے زخمی اہلکاروں سے انفرادی طور پر ملاقات کی، ان کی غیر معمولی جرأت، استقامت اور فرض شناسی کو سراہا، اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جنرل عاصم منیز نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرأت اور قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے۔ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ہر فرد کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی دشمن، چاہے اندرونی ہو یا بیرونی، پاکستان کی مسلح افواج کے عزم و استقلال کو متزلزل نہیں کر سکتا۔

Advertisement

سی او اے ایس نے کہا کہ آپریشن ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ/ معرکۂ حق” کے دوران افواجِ پاکستان کے جری، مربوط اور متحد ردعمل نے عسکری تاریخ میں ایک روشن باب رقم کیا ہے، جب کہ عوام کی پائیدار حمایت نے قومی اتحاد و یکجہتی کو مزید مستحکم کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)  نے فوجی جوانوں کی فلاح و بہبود، طبی سہولیات اور بحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version