Advertisement

صدرِ پاکستان کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، بھارتی جارحیت میں زخمی جوانوں کی عیادت

صدر کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور، اور ہسپتال کی انتظامیہ بھی موجود تھی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے پاک فوج کے زخمی جوانوں اور متاثرہ شہریوں کی عیادت کی۔

صدر کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور، اور ہسپتال کی انتظامیہ بھی موجود تھی۔

صدر مملکت نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، اور پوری قوم ان سپاہیوں اور شہریوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔

صدر زرداری نے اس موقع پر بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا رویہ جارحانہ، شدت پسندانہ اور پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، آپریشن ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ/معرکۂ حق” کے زخمیوں کی عیادت

 انہوں نے واضح کیا کہ ہندوتوا نظریہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیا کی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت پاکستان کے خلاف جارحیت کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے، لیکن پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم ہر طرح کی دشمنی اور جارحیت سے نمٹنے کے لیے متحد، پرعزم اور ہوشیار ہے۔ پاکستان اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مؤثر اور منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

دورے کے اختتام پر صدر زرداری نے سی ایم ایچ کے ڈاکٹروں، طبی عملے، نرسنگ اسٹاف اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے زخمیوں کی دیکھ بھال میں غیرمعمولی خدمات انجام دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version