Advertisement

حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی مخالفت

حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی مخالفت

حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کردی۔

لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے صحافیوں  سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کا کوئی جواز نہیں، حکومت نے ایسی کوئی بات نہیں کی، پہلے کون پیرول پر رہا ہوا ہے جو بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارت نے جب 2019 میں بالا کوٹ پر حملہ کیا تھا تو نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے، مسلم لیگ ن نے اجلاسوں میں شرکت کے لئے نوازشریف کی پیرول پر رہائی کی کوئی شرط نہیں رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا آرٹیکل 200 آئین پاکستان کا حصہ نہیں، سینیٹر عرفان صدیقی کا اعلیٰ عدلیہ سے سوال

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اس وقت قومی سلامتی کے اجلاسوں میں شرکت کی لیکن بانی پی ٹی آئی ان میں نہیں آتے تھے، بانی پی تی آئی کی پیرول پر رہائی اور بنی گالہ منتقلی کی باتیں کرنے والوں کو مزے لینے دیں۔

Advertisement

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی نہیں ٹھوس مقدمات قائم ہیں، سیاسی مقدمات وہ ہوتے ہیں جو تنخواہ نہ لینے پر بنتے ہیں یا منشیات ڈال کر قائم کیے جاتے ہیں، توشہ خانہ اور جعلی  ٹرسٹ کے مقدمات سیاسی نہیں کہلاتے۔

انھوں نے کہا کہ سیاسی قیدی، سیاسی شخصیت کے حوالے سے نہیں جرم کی نوعیت کے لحاظ سے ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version