Advertisement

معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری،فچ ریٹنگ میں پاکستانی معیشت اپ گریڈ

رواں مالی سال ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ، آؤٹ لک رپورٹ جاری

ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق ملکی معیشت کو فچ ریٹنگ نے اپ گریڈ کر دیا۔

وزارت خزانہ کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ میں 1.9 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔  افراط زر اپریل میں کم ہو کر 0.3 فیصد پر آ گیا۔ گندم کی پیداوار کا تخمینہ 28.98 ملین ٹن لگایا گیا۔

ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق آٹوموبائل شعبے میں 95.8 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔  لارج سکیل مینو فیکچرنگ میں سالانہ بنیادوں پر 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈہوا۔

ایل ایس ایم میں ماہانہ کمی 4.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ آئی ٹی برآمدات میں 21.1 فیصد اور ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا 22 میں سے 12 صنعتی شعبوں نے مثبت کارکردگی دکھائی۔

رپورٹ میں بتایاگیاکہ کل محصولات میں 36.7 فیصد اضافہ، مالی خسارہ کم ہو کر 2.6 فیصد ہوگیا۔ گرین سکوک کا اجراء ہوا جو ماحولیاتی ترقی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

Advertisement

معاشی آؤٹ لک کے مطابق تعلیم اور صحت کے شعبوں میں قیمتوں میں اضافہ برقرار رہا۔ درآمدات میں 11.8 فیصد اضافہ، تجارتی خسارہ 21.3 بلین ڈالر ریکارڈکیاگیا۔

بے نظیر انکم کے تحت 409.4 ارب روپے کی امداد تقسیم کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال افراط زر 2 فیصد کے اندر رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version