Advertisement

جھوٹی خبروں کا بازار گرم، سوناکشی کے بعد پرینیتی بھی بھارتی میڈیا پر برس پڑیں

جھوٹی خبروں کا بازار گرم، سوناکشی کے بعد پرینیتی بھی بھارتی میڈیا پر برس پڑیں

بھارتی میڈیا کی انتہا کی حد تک غیرذمہ دارانہ اور منفی رپورٹنگ کی وجہ سے ساکھ انتہائی مجروح ہوچکی ہے، اور خود بھارت کے اندر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی اپنے میڈیا اداروں پر تنقید کی ہے۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ نقصان دہ عمل غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات پھیلانا ہے، جو عوام میں خوف اور بے یقینی پیدا کر رہا ہے۔

انہوں نے بھارتی عوام کو مشورہ دیا کہ وہ صرف آفیشل ذرائع پر اعتماد کریں اور بھارتی میڈیا کو مشورہ دیا کہ وہ ذمہ داری سے رپورٹنگ کریں۔

قبل ازیں گزشتہ روز بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو جھوٹی رپورٹنگ پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا خوف و ہراس پھیلانے اور غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے باز آئے۔

سوناکشی کا کہنا تھا کہ ہمارے نیوز چینلز ایک مذاق بن چکے ہیں۔ جو مبالغہ آرائی، چیخنے چلّانے والی آوازوں کے ساتھ وہ ڈرامہ دکھا رہے ہیں جس سے دماغ گھوم گیا ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے سوال اُٹھایا کہ آخر یہ سب کیا ہو رہا ہے؟ میڈیا والے اپنا کام صحیح طریقے سے کریں، صرف سچ دکھائیں۔ جنگ کو سنسنی خیز بناکر عوام میں خوف پیدا نہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version