یونیسکو نے موئنجودڑو میں ادھوری چھوڑی گئی کھدائی پچاس سال بعد دوبارہ شروع کردی

یونیسکو نے عالمی ورثہ قرار دیے گئے موئنجودڑو کے تاریخی آثار کی کھدائی کا کام دوبارہ شروع کردیا ہے، یہ کام پچاس سال قبل ادھورا چھوڑ دیا گیا تھا۔
کیوریٹر احسان عباسی نے بتایا کہ موئنجودڑو کے (ایس ڈی ایریا) کی مغربی سائٹ پر 50 سال قبل ادھوری چھوڑی ہوئی سائیٹ کی کھدائی کا کام دوبارہ شروع کیا گیا ہے، یونیسکو کی ٹیم ماہر آثار قدیمہ جوناتھ کنائر کی نگرانی میں کھدائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخی مقامات بارشوں سے بچ گئے، لیکن کب تک؟
کیوریٹر احسان عباسی کے مطابق اس سے قبل 1950 میں (ڈی کے ایریا) کی مغربی سائیٹ پر ٹرینچ کھودی گئی تھی، سال 1964 اور 1965 میں بھی آرکیالجسٹ جارج ایف ڈیل کی سربراہی میں کھدائی ہوئی تھی۔
احسان عباسی نے مزید بتایا کہ عالمی ورثہ موئنجودڑو کی اب تک صرف دس فیصد کھدائی ہوسکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

