پاکستان بھارت جلد از جلد کشیدگی کم کریں،ڈونلڈٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ،مودی، شہبازشریف/ فوٹو
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ وہ چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان جلد از جلد کشیدگی کم کریں۔
کشیدگی میں ثالثی کی واشنگٹن کی کوششوں سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ممالک کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے ساتھ متصادم رہے ہیں
کیرولین لیویٹ نے یہ بھی کہاکہ سکریٹری آف اسٹیٹ مارکوروبیو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اورکشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان جمعے کے دن سامنے آیا ہے جب پاکستان نے بھارت کی طرف ڈرون کی دوسری لہر شروع ہوچکی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے قبل جمعرات کو نائب صدر جے ڈی وینس نے کسی بھی براہ راست امریکی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جاری تنازع “امریکہ کا کوئی کام نہیں”۔
فاکس نیوز کو انٹرویو میں، وینس نے کہا کہ امریکہ سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی میں کمی کی حوصلہ افزائی کرے گا، لیکن وہ عسکری طور پر شامل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ہم کسی ایسی جنگ کے بیچ میں نہیں پڑیں گے جس میں بنیادی طور پر ہماراکوئی کام نہیں ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News