Advertisement

2025 کی تیسری قومی پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

2025 کی تیسری قومی پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

وفاقی حکومت کی جانب سے 2025 کی تیسری قومی پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ قومی پولیو مہم 26 مئی سے 1 جون تک جاری رہے گی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق مہم کا مقصد پاکستان سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کا ہدف حاصل کرنا ہے، جس کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: انسداد پولیو مہم سے بچوں کے مستقبل کو محفوظ کریں گے، وزیراعظم

نیشنل ای او سی حکام کا کہنا ہے کہ پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے،  سرحدی علاقوں اور خانہ بدوش آبادیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

Advertisement

وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے، مہمات کا تسلسل قوتِ مدافعت بڑھانے اور وائرس کی روک تھام کے لیے ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی لازمی دیں،

افتتاحی تقریب میں بین الاقوامی شراکت داروں کے نمائندگان اور نیشنل ای او سی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version