انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ

انٹر بورڈ کراچی نے امتحانات میں نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے تحقیقات کے لیے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا ہے۔
ایف آئی اے کو لکھی گئی درخواست میں چیئرمین انٹر بورڈ نے نقل کرانے اور پرچے آئوٹ کرانے میں ملوث واٹس ایپ گروپس کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بعض واٹس ایپ گروپس، منظم بدعنوانی میں ملوث ہیں۔
یہ گروپس صرف پرچے افشاء نہیں کرتے بلکہ امتحان کے دوران حل شدہ جوابات بھی گردش کراتے ہیں، دھوکہ دہی کے طریقے اب سائبر جرائم کی شکل اختیار کر چکے ہیں، جس سے پرچوں کی سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
درخواست میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو ان گروپس کی مکمل تحقیقات کرنے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ گروپوں میں امتحانی پرچوں کے افشاء اور حل شدہ جوابات کے غیر قانونی اقدامات کو روکنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
ایف آئی اے کو کہا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پرچے آئوٹ کرانے اور نقل میں ملوث افراد کی روک تھام کے لیے انٹربورڈ انتظامیہ کی مدد کرنے کے لیے فوری مداخلت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ امتحانات کے دوران ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، خاص طور پر واٹس ایپ، کے غلط استعمال کو روکا جائیں، ماضی میں مختلف سوشل میڈیا گروپس امتحانی پرچوں کے غیر قانونی افشاء اور حل شدہ جوابات کے پھیلاؤ میں ملوث رہے ہیں۔
درخواست کے مطابق سوشل میڈیا گروپس سے امتحانات کے بدنظمی پیدا ہونے کا خدشہ ہے، کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات 5 مئی سے شروع ہو کر 29 مئی تک جاری رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News