Advertisement

رافیل طیاروں کی تباہی، پریس کانفرنس میں بھارتی ایئر چیف مارشل کا گول مول جواب

پر ایئرمارشل اے کے بھارتی نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ میرے منہ میں اپنے سوالات نہیں ڈال سکتے

بھارتی ایئرفورس کے ایئر مارشل اے کے بھارتی ایک پریس کانفرنس کے دوران رافیل طیاروں کے مار گرائے جانے سے متعلق سوالات پر پریشان دکھائی دیے اور سوالات کے واضح جوابات دینے سے گریز کیا۔

بھارتی صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ایئرمارشل نے صرف یہ جواب دیا کہ ہم جنگ کی حالت میں تھے اور جنگ میں نقصانات ہوتے ہیں۔

جب صحافی نے دوبارہ وضاحت طلب کی کہ پاکستان نے بھارت کے جدید طیارے تباہ کیے ہیں کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ وہ کون سے جدید طیارے ہیں تو اس سوال پر ایئرمارشل اے کے بھارتی نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ میرے منہ میں اپنے سوالات نہیں ڈال سکتے۔

مزید پڑھیں: فرانس نے بھارتی رافیل طیارے گرنے کی تصدیق کردی

صحافی نے ایئر مارشل سے استسفار کیا کہ انڈین ایئرفورس نے پاکستان کے طیارے مار گرانے کے دعوے کیے ہیں کیا آپ کے پاس پاکستانی طیاروں کی تباہی کی تفصیلات ہیں تو اس پر بھی بھارتی ایئرمارشل کوئی جواب نہ سکے۔

Advertisement

ایئرمارشل کی جانب سے طیاروں کو مار گرانے کے دعوے کی تفصیلات نہ دینا، اور براہ راست سوالات سے گریز کرنا کئی حلقوں میں سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس رویے پر بحث جاری ہے، جہاں صارفین حکومتی بیانیے میں شفافیت کی کمی پر تنقید کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version