Advertisement

بھارت، کیرالہ کے ساحل کے قریب زہریلا مال بردار جہاز ڈوب گیا، الرٹ جاری

لائبیریا کے پرچم بردار اس جہاز میں اچانک پانی بھر گیا اور وہ 38 ناٹیکل میل دور سمندر میں غرقاب ہو گیا

بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں اُس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک خطرناک کیمیکلز سے لدا غیر ملکی مال بردار جہاز MSC ELSA 3 بحیرہ عرب میں کوچی کے قریب الٹ کر ڈوب گیا۔ حکام نے ساحلی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

یہ حادثہ گزشتہ روز علی الصبح پیش آیا، جب لائبیریا کے پرچم بردار اس جہاز میں اچانک پانی بھر گیا اور وہ 38 ناٹیکل میل دور سمندر میں غرقاب ہو گیا۔

خوش قسمتی سے جہاز پر سوار تمام 24 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم 640 میں سے متعدد کنٹینر پانی میں بہتے ہوئے ساحل کی طرف بڑھ رہے ہیں، جس پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق جہاز میں موجود 13 کنٹینر زہریلے کیمیکل پر مشتمل تھے، جب کہ 12 کنٹینروں میں کیلشیئم کاربائیڈ تھا، جو پانی سے تفاعل کر کے آتش گیر گیس پیدا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ جہاز میں 84.44 میٹرک ٹن ڈیزل اور 367.1 میٹرک ٹن فرنس آئل بھی موجود تھا جو سمندر میں رس چکا ہے۔

Advertisement

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ تیل کا پھیلاؤ کسی بھی ساحلی علاقے تک پہنچ سکتا ہے، پورے ساحلی بیلٹ میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ساحل پر بہہ کر آنے والے کسی بھی کنٹینر یا تیل سے دور رہیں، جب کہ ماہی گیروں کو متاثرہ علاقے کے قریب جانے سے منع کر دیا گیا ہے۔

بھارتی کوسٹ گارڈ نے متاثرہ مقام پر آلودگی کنٹرول کے لیے مخصوص بحری جہاز اور ہوائی جہاز تعینات کر دیے ہیں، جن میں آئل اسپِل ڈیٹیکشن سسٹم بھی نصب ہے۔ اس کے علاوہ، بحریہ کے اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کیرالہ کا ساحلی علاقہ حیاتیاتی تنوع کے لحاظ سے انتہائی حساس اور سیاحتی اہمیت کا حامل ہے، لہٰذا اس حادثے سے نہ صرف آبی حیات بلکہ مقامی معیشت بھی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version