شہدا کے لہو کے ہر قطرے کا حساب ضرور لیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاہے کہ بزدل دشمن نے لڑنے کے بجائے رات کے اندھیرے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا،شہدا کے لہو کے ہر قطرے کا حساب ضرور لیں گے۔
بدھ کی شپ پریس بریفنگ میں انہوں نے کہاکہ بزدلانہ حملے نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا ہے، پاکستانی کی افواج نے بربریت کے جواب میں صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کی بہادر ایئرفورس نے بھارت کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 طیارے دھول چٹا کر زمین بوس کردیا،ہمیں اپنی ایئر فورس پرفخر ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ایل او سی اور ورکنگ بائونڈی پربلا اشتعال گولہ باری جاری ہے پاکستان کی جانب سے اس کا جواب دیا جارہاہے ، اس کی متعددچیک پوسٹیں تباہ کردیں گئیں۔
ان کا کہنا تھاکہ بزدلانہ حملے میں پاکستان کے تمام طیارے اور عسکری ادارے محفوظ رہے ۔
31 معصوم شہری شہید،57 زخمی ہوئے، مساجد کونشانہ بنایا گیا
انہوں نے کہاکہ 6 اور 7 مئی کی شب بزدلانہ حملے میں 31 معصوم شہری شہید اور57 زخمی ہوئے،مساجد کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہاکہ ثابت ہوچکاہے کہ بھارت ریاستی دہشتگردی میں کس طرح ملوث ہے۔
پوری قوم اور افواج پاکستان ایک بیج پرہیں
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان اپنے معصوم شہریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب ضرور لیا جائے گا،فوج ،عوام اور پوری قوم ایک پیج پر ہیں ۔
جنیوا کنونشن کے آرٹیکلز پڑھ کرسنائے گئے،فوٹیچزبھی دکھائی گئیں
پریس کانرنس میں جنیوا کنونشن کے آرٹیکلز پڑھ کرسنائے گئے جبکہ گزشتہ رات کے بعد سے پاکستانی فوج کی جانب سے بھارتی فوج کو جوابی کارروائی کی فوٹیجز بھی دکھائی گئیں۔
پریس بریفنگ میں شہید اور زخمی معصوم بچوں کی فوٹیچزدکھائی گئی ،شہید مساجداور قرآن پاک کی بیحرمتی کے ویڈیو کلپ بھی دکھائے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

