Advertisement

آپریشن ’’سندور‘‘ کی ناکامی سے مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی شہریوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا

آپریشن ’’سندور‘‘ کی ناکامی سے مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی شہریوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا

افواج پاکستان کے ہاتھوں فالس فلیگ آپریشن کے بے نقاب ہونے اور پھر آپریشن ’’سندور‘‘ میں بدترین ہزیمت نے مودی سرکار کو بوکھلاہٹ کا شکار بنا دیا ہے۔

آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد مودی سرکار نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال شروع کردیا ہے، انڈیا میں بھارتی شہریوں پر جاسوسی کے بے بنیاد الزامات لگا کر ان کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

بول نیوز کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے گورداسپور، اتر پردیش اور امرتسر سے عام شہریوں کو ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اپنے ہی عوام کی گرفتاری مودی سرکار کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کی ناکامی: حکومتی وزراء اور سیاست اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ، سیکیوٹی بڑھادی گئی

مودی سرکاری کی ناکامیوں پر اٹھنے والے سوالات کا سامنا کرنے کے بجائے بھارتی یوٹیوبرز اور ویلاگرز کو بھی مودی سرکار نے نشانے پر رکھ لیا ہے اور مودی سرکار پر تنقید کرنے والے ویلاگرز کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے۔

Advertisement

اطلاعات کے مطابق گورداسپور میں دو افراد کو “آپریشن سندور” سے متعلق معلومات مبینہ طور پر آئی ایس آئی کو دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، اتر پردیش پولیس نے بھارتی شہری شہزاد وہاب کو بھی بغیر ثبوت کے “آئی ایس آئی ایجنٹ” قرار دے دیا ہے۔

امرتسر میں دو افراد کو بھارتی فوجی چھاؤنیوں کی تصاویر شیئر کرنے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، کانپور آرڈننس فیکٹری کے ملازم کو سوشل میڈیا پر پاکستانی جاسوس سے بات چیت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے والی بھارتی ویلاگر جیوتی ملہوترا کو بھی جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دفاعی ناکامیوں کا بوجھ عوام پر ڈال کر مودی سرکار اپنی نااہلی اور بدترین پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آپریشن سندور کے بعد بھارت میں شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھارت کے فاشسٹ ریاست ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version