Advertisement

آذربائیجان کا پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عہد

آذربائیجان کا پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عہد

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان کے ساتھ اپنے ملک کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مشترکہ تاریخ اور ثقافت ہے، اور یہ تینوں ممالک دفاع، سیاحت، اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

الہام علیوف کا کہنا تھا کہ 2020 میں آذربائیجان کی جنگ کے دوران پاکستان اور ترکیہ نے ان کی بھرپور مدد کی، اور آج تینوں ممالک مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

صدر علیوف نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ آذربائیجان پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، اور دونوں ممالک اس سرمایہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

آذربائیجان کے صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ آذربائیجان کا دفاعی شعبے میں تعاون علاقائی استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تینوں ملک دفاعی شعبے میں مزید شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

Advertisement

الہام علیوف نے کہا کہ ان کے ملک کو پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں بھی کام کرنے کی خواہش ہے، اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ جیسے عالمی فورمز پر تینوں ممالک کا موقف یکساں ہے۔

آذربائیجان کے صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان نے ہمیشہ اپنے بردار ممالک پاکستان اور ترکیہ کا ساتھ دیا ہے اور ان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا ہے۔

رجب طیب اردوان کا پیغام

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے آذربائیجان کے یوم آزادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یقین ہے کہ آذربائیجان کے آزاد ہونے والے علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

اردوان نے تینوں ممالک کے تعلقات کو باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ یہ دوسرا سہ فریقی اجلاس ہے، جس کا مقصد اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version