آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص سے بھارتی معیشت بھی لڑکھڑانا شروع، اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا

افواج پاکستان کی جانب سے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے تحت بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد بھارت کی معیشت بھی لڑکھڑانا شروع ہوچکی ہے، غیر ملکی خررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی جنگی جنون کے باعث بھارتی مارکیٹوں میں بےچینی کی فضا چھاچکی ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرزنے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارتی جنگی جنون کے باعث بھارتی مارکیٹوں میں بےچینی کی فضا قائم ہوچکی ہے، اور بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
رائٹرز کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کو اب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے، اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکسز میں تقریباً 0.5 فیصد کمی ہوئی اور اس ہفتے مجموعی طور پر تقریباً 1.3 فیصد کی تنزلی آئی۔
پاک بھارت کشیدگی کے نتیجے میں بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں 13 میں سے 12 بڑے شعبے تنزلی کا شکار ہیں، غیرملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری ڈوب رہی ہے۔
بھارت کی جانب سے حالیہ جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے بہترین و ناقابل شکست حکمت عملی اپنائی، جس کے تحت پاکستان کو محض پانچ گھنٹوں میں فیصلہ کن برتری حاصل ہوئی، اور مسلح افواج نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔
پاکستانی افواج دشمن کی عسکری قیادت سے نہ صرف ہر طرح سے بہرین پیشہورانہ مہارت رکھتی ہے بلکہ کئی محاذ پر اس سے برتر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

