عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 6100روپے اضافے کے ساتھ 3لاکھ 56ہزار 100روپے ہوگئی ہے، دس گرام سونے کی قیمت 5232روپے اضافے سے 3لاکھ5ہزار300روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں61ڈالربڑھ کرفی اونس سونا 3377 ڈالر کی سطح پر جا پہنچا ہے۔
پاکستان نے عالمی سطح پرکرپٹو کرنسی کی دنیا میں ایک بڑی شراکت داری قائم کرلی
معاشی غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، اور سرمایہ کاروں کا سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر اختیار کرنا، قیمتوں میں اس اضافے کی ممکنہ وجوہات قرار دی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں یکمشت 7800 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News