مادر وطن کے دفاع کےلئے پوری قوم فولادی دیوار بن گئی، فیلڈمارشل عاصم منیر

فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے پوری قولادی دیواربن گئی۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان ہرسطح پر جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سیدعاصم منیرنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کاپرامن حل خطے میں امن کے لیے ضروری ہے۔ فیلڈمارشل کا کہناتھاکہ بھارت کی آبی دہشتگردی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنے کمانڈاینڈاسٹاف کالج کوئٹہ کادورہ کیا۔ انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے طلبا افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔
مزید پڑھیں : بھارت جان لے پانی ریڈ لائن ہے ، پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا،فیلڈمارشل عاصم منیر
انہوں نے کہاکہ مادر وطن پاکستان میں دہشتگردی میں بھارتی کردار کے ثبوت موجود ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پوری قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے فولادی دیواربن گئی۔ انہوں نے کاکہاکہ معرکہ حق کی کامیابی ہمارے قومی عزم اوراتحاد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مزید براں انہوں نے کہاکہ نوجوان افسران کو جدید میدانِ جنگ کے لیے تیار کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو کبھی بھی دبایانہیں جاسکتا۔ فیلڈمارشل کاکہناتھاکہ دشمن کے عزائم کو مکمل طورپر شکست دی جائے گی۔
فیلڈمارشل نے معرکہ حق کے شہدا کوخراج تحسین پیش اوران کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہارکیا۔ انہوں نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
قبل ازیں کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر کوئٹہ کور اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News