ایف بی آر مئی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں بھی ناکام

فیڈرل بورڈ آف ریونیو مئی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں بھی ناکام رہا ہے، جس کے بعد جولائی تا مئی ٹیکس شارٹ فال 1 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی میں ایف بی آر کو 205 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہے، ایف بی آر 1110 ارب روپے کے مقابلے میں 905 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرسکا ہے۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر کو اپریل میں 130 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا خدشہ
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف میں 640 ارب روپے کی کمی کی تھی، جبکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ایف بی آر نے ماہ مئی میں ریفنڈز بھی کم جاری کئے ہیں۔
تنخواہ دار طبقے اور کارپوریٹ شعبے پر ٹیکس بڑھانے کے باجود بھی ٹیکس ہدف کا حصول ممکن نہیں ہوسکا ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ٹیکس ہدف کے حصول کیلئے ایف بی آر کو جون میں 2 ہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکھٹا کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

