دوسرا ٹی 20، پاکستان نے بنگلا دیش کو 57 رنز سے شکست دے دی

ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 57 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کے 201 رنز کے جواب میں بنگال ٹائیگرز کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بنگلا دیش کی جانب سے تنزید حسن نے 33 رنز بنائے، مہدی حسن 23 اور تنظیم حسن شکیب نے 50 رنز بنائے، بنگال ٹائیگرز کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، جبکہ شرف الاسلام انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے نہ آ سکے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حسن علی، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاداب خان، خوشدل شاہ اور صائم ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔
گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے صاحبزادہ فرحان نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 74 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
محمد حارث نے 41 رنز بنائے، حسن نواز نے 26 گیندوں پر دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی، جبکہ کپتان سلمان آغا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلا دیش کی جانب سے حسن محمود اور تنظیم حسن شکیب نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں گرین شرٹس کی پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
اسکواڈ:
پاکستان: سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف، ابرار احمد
بنگلادیش: لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، توحید ہردوئی،جا کر علی انیک (وکٹ کیپر)، شمیم حسین پٹواری، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود شریف الاسلام
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News