19 سال بعد بڑی خوشخبری، کویت نے پاکستانیوں پر ویزا پابندی ختم کر دی

وزارت اوورسیز پاکستانیز کے مطابق کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر عائد ویزا پابندی ختم کرتے ہوئے ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا دوبارہ اجرا شروع کر دیا ہے۔
اس پیشرفت کو پاکستان کے ہنرمند افراد کے لیے خلیجی ریاست میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے نئے مواقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفیٰ ملک کے مطابق ویزوں کے اجرا کے بعد پاکستانیوں کے لیے کویت میں نئی راہیں کھلیں گی، اور تمام اقسام کے ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جا سکیں گے۔
مزید پڑھیں: کویت کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
مصطفیٰ ملک نے مزید بتایا کہ پاکستان نے اٹلی کے ساتھ بھی ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت پاکستانی ہنرمندوں کے لیے سالانہ بنیادوں پر ملازمتوں کا کوٹہ مختص کیا جائے گا۔
یہ اقدام یورپی مارکیٹ میں پاکستانی ورک فورس کی رسائی کو فروغ دے گا۔
انہوں نے کہا کہ صرف کویت یا اٹلی ہی نہیں، بلکہ دیگر عرب ممالک بھی پاکستانی ہنرمند افراد کو روزگار فراہم کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، جو ملک کے ترسیلات زر میں اضافے کا باعث بنے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News