Advertisement

کیا امریکا کے تعاون سے سعودی جوہری پروگرام شروع ہونے والا ہے؟

سودی جوہری پروگرام کا امکان

سعودی جوہری پروگرام اور محمد بن سلمان /فائل فوٹو

کیا سعودی عرب امریکا کے تعاون سے اپنا جوہری پروگرام شروع کرنا چاہتاہے ؟ اس حوالے سے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ٹرمپ کے دورہ سعودیہ کواہم قراردے رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے دوبارہ اقتدارمیں آنے کے بعد امریکا اور خلیجی ممالک، خصوصاً سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

بائیڈن انتظامیہ کے دور میں خلیجی ممالک کو امریکی عدم دلچسپی کا سامنا رہا، جس کے باعث انہوں نے دیگر طاقتوں سے دفاعی، اقتصادی اورتکنیکی تعاون بڑھانے کی کوشش کی۔

Advertisement

خلیجی ممالک ٹرمپ کی واپسی کو وہ ایک “سنہری موقع” تصور کررہے  ہیں تاکہ امریکاکے ساتھ دیرپا اور فائدہ مند تعلقات قائم کیے جا سکیں۔

سعودی عرب کا بنیادی مطالبہ سیکیورٹی معاہدہ یا جوہری پروگرام ؟

سعودی عرب کے لیے دورہ امریکی صدر سب سے اہم ہے کیونکہ سعودی عرب امریکاکے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ کرنا ہے یا جوہری پروگرام کےلئے حمایت چاہتاہے۔

ماہرین کے مطابق خلیجی ریاستیں امریکی سیکیورٹی ضمانت چاہتی ہیں تاکہ خطے میں استحکام قائم رہے۔

Advertisement

 

جوہری توانائی اور امریکاکا کردار

سعودی عرب سول جوہری پروگرام کے لئے  یورینیم کو مقامی سطح پر افزودگی چاہتاہے ۔

 

یہ معاملہ امریکااور اسرائیل کے لیے حساس ہے کیونکہ یورینیم کی اعلیٰ سطح پر افزودگی ممکنہ طور پر ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت پیدا کر سکتی ہے۔

Advertisement

اگر امریکا اس منصوبے کی حمایت کرتا ہے تو امریکی کمپنیوں کو بھی سعودی عرب میں بڑے تجارتی معاہدے حاصل ہو سکتے ہیں۔

معاشی شراکت داری اور تیل کی سیاست

ٹرمپ نے عندیہ دیاہے کہ اگر سعودی عرب امریکا میں ایک کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا تو وہ وہاں کا دورہ کریں گے۔

سعودی حکومت نے اگرچہ اس رقم کی تصدیق نہیں کی تاہم امریکہ کے ساتھ اگلے 4 سال میں 600 ارب ڈالر کی تجارت اور سرمایہ کاری کا اعلان ضرور کررکھاہے۔

Advertisement

 تاہم، سعودی عرب کو تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والے منافع کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ معیشت کو تیل پر انحصار سے نکال سکے۔ دوسری جانب، ٹرمپ کم قیمت تیل کے خواہاں ہیں، جو سعودی منصوبوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
غزہ پر اسرائیل کی جنگ سراسر نسل کشی ہے، امیرِ قطر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید
یورپی یونین کا بھی افغان تارکین وطن کی واپسی کیلیے طالبان حکومت سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version