Advertisement

ٹرمپ کی کینیڈا کو انوکھی پیشکش: ’’امریکا کا حصہ بنو، گولڈن ڈوم دفاعی نظام مفت لے لو‘‘

فی الحال خامنہ ای کو قتل کرنے کا ارادہ نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ/فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو ایک غیر معمولی اور انوکھی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کینیڈا امریکا کی 51ویں ریاست بننے پر آمادہ ہو جائے، تو اُسے جدید ترین ’گولڈن ڈوم‘ میزائل دفاعی نظام مفت فراہم کیا جائے گا۔

یہ بیان ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ اگر کینیڈا خودمختار ریاست کے طور پر برقرار رہا تو اسے اس نظام کا حصہ بننے کے لیے 61 ارب ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بحران کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا

ٹرمپ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ان کی قیادت میں امریکا ایک جدید میزائل ڈیفنس سسٹم “گولڈن ڈوم” تیار کرے گا، جس پر 175 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ یہ سسٹم زمین کے ساتھ ساتھ خلا میں بھی میزائل حملوں کو روکنے کی صلاحیت رکھے گا، جس میں سیٹلائیٹ ٹریکنگ اور اسپیس انٹرسیپٹرز بھی شامل ہوں گے۔

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک گولڈن ڈوم منصوبے میں سرمایہ کاری پر غور کر رہا ہے، مگر امریکا میں ضم ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

Advertisement

انہوں نے واضح کیا کہ کینیڈا اپنی خودمختاری اور قومی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version