پاکستانی ویٹ لفٹر مقصود امجد راٹھور نے 65 سال کی عمر میں گولڈ میڈل جیت لیا

قطر میں جاری ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں 65 سالہ پاکستانی ویٹ لفٹر مقصود امجد راٹھور نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
مقصود امجد راٹھور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
مقصود امجد راٹھور کی اس کامیابی نے نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ بزرگ کھلاڑیوں کے لیے ایک ترغیب بھی فراہم کی ہے کہ عمر کی قید کے بغیر کھیلوں میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: اسٹیمکو سائنس مقابلے میں پاکستانی طلباء کی شاندار کارگردگی، گولڈ میڈل حاصل کرلیا
اس چیمپئن شپ میں پاکستان سے 10 کھلاڑی شریک ہیں اور یہ مقابلے 31 مئی تک جاری رہیں گے۔
مقصود امجد راٹھور کی اس کامیابی نے نہ صرف ان کی محنت اور لگن کو سراہا بلکہ کھیلوں میں بزرگ کھلاڑیوں کی اہمیت اور ان کی کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News