Advertisement

پاکستان اور عمان کے وزیرداخلہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت

محسن نقوی نے مزید کہا کہ بلیم گیم کے ذریعے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں عمان کی وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں عمان کے وزیرداخلہ حمود بن فیصل البوسیدی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنی ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی پر پاکستان کے اصولی مؤقف سے عمانی ہم منصب کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف بہت واضح ہے، اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم بھرپور جواب دیں گے۔ تاہم، پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور ہم خطے میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ بلیم گیم کے ذریعے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، اور ہمیں اس کے حل کے لیے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں:  محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

عمان کی جانب سے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرنے کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے عمان کا کردار قابل تعریف ہے۔

دونوں وزرائے داخلہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کوآرڈینیشن میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی، اسلام آباد اور مسقط کو سسٹر سٹیز قرار دینے پر اصولی اتفاق بھی کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے عمان کے سلطان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عید کے موقع پر پاکستانی قیدیوں کے لیے ایمنسٹی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ، دونوں رہنماؤں نے عمان کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے باہمی اشتراک کو مزید بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور عمان کے برادرانہ اور تاریخی رشتہ کو نئی بلندیوں تک لے کر جائیں گے، اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر پاکستان میں کارروائی کا ذکر چھیڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version