وزیر داخلہ سندھ کا نوابشاہ کا دورہ، 9 مئی کے جلسے کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

نوابشاہ: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے 9 مئی کو منعقد ہونے والے جلسے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے نوابشاہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے سیکیورٹی پلان اور حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی کہ جلسہ گاہ کو عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کے پیش نظر انتہائی محفوظ بنایا جائے اور سیکیورٹی کے لیے دستیاب جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔
انہوں نے سندھ کے داخلی راستوں پر کڑی نگرانی اور غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں: وزیر داخلہ سندھ کی آئندہ احکامات تک سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت
ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ مرکزی شاہراہوں اور ذیلی سڑکوں پر تھانہ جات کی سطح پر سیکیورٹی کو مضبوط بنایا جائے، جبکہ جلسہ گاہ کے مرکزی راستوں سے تجاوزات کا فوری خاتمہ اور پارکنگ کے مقامات کو مناسب فاصلوں پر مختص کیا جائے۔
وزیر داخلہ نے مزید ہدایت کی کہ جلسہ گاہ اور اس کے اطراف کے اہم مقامات کی مکمل سوئپنگ اور کلیئرنس کا عمل ہر صورت یقینی بنایا جائے، اور جلسے کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے ضلعی ایس ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں تاکہ سیکیورٹی انتظامات میں کوئی کمی نہ رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

