Advertisement

وزیراعظم نے بھارتی جارحیت سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ طلب کرلیا

وزیراعظم نے بھارتی جارحیت سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ طلب کرلیا

وزیراعظم آفس کی جانب سے آذاد کشمیر اور تمام صوبائی حکومتوں سے بھارتی اشتعال انگیزی سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آفس نے آزاد کشمیر اور صوبوں سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی، رپورٹ کی روشنی میں مالی معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے آزاد کشمیر اور صوبائی حکومتوں کو بھارتی جارحیت سے ہونے والے نقصانات بشمول پراپرٹی کو پہنچنے والے نقصانات اور شہید ہونے والے اور زخمی افراد کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ ارجنٹ بنیادوں پر طلب کی گئی ہے، رپورٹ کی روشنی میں مالی معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کی مسلح افواج نے چینی جنگی سازو سامان کو چین سے بہتر استعمال کیا

Advertisement

یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر ہندوتوا مودی سرکار نے پاکستان پر جارحیت مسلط کی، جس کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ شدید لڑائی ہوئی۔

7 مئی کو بھارت نے “آپریشن سندور” کے تحت پاکستان میں سول آبادیوں پر فضائی حملے کیے، جوابی کارروائی میں پاکستان نے “آپریشن بنیان المرصوص” کے تحت بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

دونوں ممالک کے درمیان ڈرون حملے اور فضائی جھڑپیں بھی ہوئیں، جس میں پاکستان نے بھارتی رافیل طیاروں سمیت 6 جہاز مار گرائے۔ تاہم، بدترین ہزیمت کے بعد مودی سرکار کی جانب سے امریکا کی منتیں کی گئیں۔

امریکا نے بیچ میں کودتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کرائی، تاہم10 مئی کو جنگ بندی کے اعلان کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version