Advertisement

تھرپارکر میں گرمی کی شدت سے مزید 12 مور ہلاک ہوگئے

تھرپارکر میں گرمی کی شدت سے مزید 12 مور ہلاک ہوگئے

تھر پارکر میں شدید گرمی کی لپیٹ میں آکر مزید 12 مور ہلاک ہوگئے ہیں، اس طرح گزشتہ 8 دنوں کے دوران گرمی کی شدت سے ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 112 ہوگئی ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ان دنوں تھرپارکر میں شدید گرمی پڑ رہی ہے جس کے باعث مور ہلاک ہورہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مور نگرپارکر کے دیہات اجروئی، مگھن ساند، نیباڑو اور بھراؤ میں ہلاک ہوئے جب کہ گرمی کی شدت سے 8 دنوں میں ہلاک موروں کی تعداد 112 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: تھر میں قہر برساتی گرمی اور وبائی امراض سے 50 سے زائد مور ہلاک

اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری نے بتایا کہ تحصیل مٹھی کے 4 دیہاتوں میں ٹیم نے وزٹ کیا ہے، علاقہ مکینوں کو موروں کو پانی میں پاؤڈر نما ادویات دینے کا کہا گیا ہے۔

Advertisement

ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری نے کہا کہ مور پانی کی کمی اور گرمی کی شدت سے بیمار پڑجاتے ہیں جب کہ ہماری ٹیم محکمہ وائلڈ لائف کی ہدایات کے مطابق فیلڈ میں کام کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version