Advertisement

بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی، کوئی بیٹر ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا

بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی، کوئی بیٹر ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا

ٹیسٹ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا، بابر اعظم ناقص کارکردگی کے باعث ٹاپ 20 سے بھی باہر ہوگئے، سعود شکیل 739 پوائنٹس کے ساتھ گیارہویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے جوروٹ 895 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

انگلینڈ کے ہی ہیری بروک نے 876  نمبر کے ساتھ دوسرے نمبر پر قبضہ جما رکھا ہے، جبکہ 867 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ کے کیم ولیمسن تیسرے نمبر پراجمان ہیں۔

پاکستان بلے بازوں کی بات کی جائے تو قومی کرکیٹر سعود شکیل 739 پوائنٹس کے ساتھ گیارہویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ محمد رضوان 671 پوائنٹس کے ساتھ اپنی چودہویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا خوف حاوی، بھارت آئی پی ایل میچز کے وینیوز تبدیل کرنا شروع

Advertisement

تاہم، اسٹار کرکٹر بابر اعظم کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے اور اس تنزلی کے بعد بابر اعظم 651 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ 20 کی فہرست سے نکل کر 21 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف بابر نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران چار اننگز میں 193 رنز بنائے تھے جس میں تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں بابر کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اور انہوں نے چار اننگز میں صرف 45 رنز بنائے اور ان کی رینکنگ متاثر ہونے میں اہم کردار ادا کیا۔

دیگر پاکستانی بلے بازوں میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی۔ سلمان آغا 592 پوائنٹس کے ساتھ 32 ویں، شان مسعود 542 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کرکے 46 ویں اور عبداللہ شفیق 520 پوائنٹس کے ساتھ 53 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version