Advertisement

ای آفس : وزارت آئی ٹی نے وفاقی وزارتوں اور محکموں سے رپورٹ طلب کرلی

ای آفس کا نفاذ

ای آفس / فوٹو

وزارت آئی ٹی نے تمام وزارتوں کے ماتحت محکموں سے ای آفس کے قیام کی رپورٹ طلب کر لی۔  وفاقی وزارتوں، ماتحت محکموں اورریگولیٹری اتھارٹیز کو ای آفس کے 100 فیصد نفاذ کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکاری اداروں کو3روز میں تصدیقی سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔  کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں کے ماتحت محکموں کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں کہاگیاہے کہ وزارت آئی ٹی نے مشترکہ عملدرآمد رپورٹ وزیرِ اعظم آفس کو بھیجنی ہے۔ 14 اگست کو ای آفس قائم کرنیوالے3 بہترین اداروں کا انتخاب کیا جائے گا۔

وزارتوں کے ماتحت محکموں کو دستخط شدہ سرٹیفکیٹ فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ وفاقی کابینہ نے ای آفس نفاذ کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 رکھی ہے۔ وزارت آئی ٹی ای آفس سسٹم کی سائبر سیکیورٹی یقینی بنائے گی۔

وزارتوں کے ایڈمنسٹریٹو سیکریٹریز کو ماتحت محکموں میں ای آفس کے نفاذ کی ہدایت کی ہے۔  ای آفس نفاذ سے دفتری شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version