Advertisement

واک تھرو گیٹس سے اسنائپرز تک، لاہور میں کرکٹ سیریز کیلئے تاریخ کی سخت ترین سیکیورٹی

سپروائزری افسران دیگر سیکیورٹی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ مربوط ردعمل ممکن ہو

پی ایس ایل سیزن 10 کے کامیاب انعقاد کے بعد لاہور ایک بار پھر عالمی کرکٹ کے میزبان کے طور پر سامنے آیا ہے اور اس بار نہ صرف میدان سجا ہے بلکہ سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات نے شہر کو ایک قلعے میں تبدیل کر دیا ہے۔

بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین جاری ٹی 20 سیریز کے موقع پر لاہور پولیس نے سیکیورٹی کے تمام معیارات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنا دیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق، سیریز کے دوران سیکیورٹی کا ایک چار درجاتی حفاظتی حصار قائم کیا گیا ہے، جس کے تحت 11 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ان میں ڈولفن فورس، ایلیٹ یونٹس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، اور لیڈی پولیس اہلکار شامل ہیں تاکہ ہر ممکن خطرے کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں : قومی کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 سیریز کیلیے 3 گھنٹے پریکٹس سیشن، وڈیو دیکھیں

Advertisement

میچ کے مقامات اور اس کے اطراف سی سی ٹی وی کیمروں سے چوبیس گھنٹے نگرانی جاری ہے جبکہ داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور جدید اسکیننگ سسٹمز کو فعال رکھا گیا ہے۔

بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات ہیں اور مشکوک حرکات پر فوری ردعمل کے لیے اسپیشل الرٹ فورس ہر زون میں موجود ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ہمارا پہلا ہدف ہر ایونٹ کو محفوظ اور خوشگوار بنانا ہے۔ شہریوں سے تعاون کی اپیل ہے کہ وہ سیکیورٹی چیکنگ کے دوران اہلکاروں سے بھرپور تعاون کریں۔

اسٹیڈیم میں آنے والی خواتین اور فیملیز کی معاونت کے لیے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی جا رہی ہیں تاکہ ماحول کو ہر لحاظ سے آرام دہ اور محفوظ بنایا جا سکے۔

سپروائزری افسران دیگر سیکیورٹی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ مربوط ردعمل ممکن ہو۔

فیصل کامران نے واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور مددگار رویہ اختیار کریں تاکہ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ مثبت تاثر بھی قائم رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ سے باہر؛ مگر بابراعظم سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version