Advertisement

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط

سعودیہ امریکا دفاعی معاہدہ

دفاعی معاہدہ / ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب / فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدہ 6 سو ارب ڈالر کے سعودی سرمایہ کاری وعدے کا حصہ ہے۔

دفاعی معاہدوں میں جی ای گیس ٹربائنز کی برآمدات، توانائی کے شعبے میں 14 ارب 20 کروڑڈالر کا معاہدہ اور 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کے 737 بوئنگ طیاروں کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

Advertisement

ایف 35 جنگی طیاروں کی ممکنہ خریداری بھی معاہدے میں شامل

سعودی عرب نے امریکاسے ایف 35 جنگی طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ایف 35 جنگی طیاروں کی خریداری بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہے یا نہیں۔

توانائی،معدنیات، خلائی تعاون واقتصادی شراکت داری قائم

عرب میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان توانائی، معدنیات، خلائی تعاون اور صحت سمیت تزویراتی اقتصادی شراکت داری کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی فضائی حدودمیں داخل ہونے پر سعودی لڑاکاطیاروں نے ٹرمپ کے ایئرفورس ون کو حصار میں لے کرائیرپورٹ تک پہنچایا۔

سعودی ولی عہد نے ٹرم کا پُرتپاک استقبال کیا اوردونوں رہنماؤں نے کچھ دیر تبادلہ خیال کیا۔

ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کو کیا مشورہ دیا ؟

Advertisement

اپنے دورے کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان گزشتہ دنوں تاریخی سیز فائر ہواہے ، امید ہے دونوں ممالک اس پر قائم رہیں گے۔

انہوں نے امریکی انتظامیہ نے کچھ دن پہلے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کروایاہے،ہم نے پاک بھارت دوستوں سے کہاہے کہ کچھ تجارت کریں،میزائلوں کے بجائے آپس میں تجارت کاسوچیں۔

ترمپ نے کہاکہ پاکستان بھارت کی قیادتیں مضبوط اورزہین ہیں، مارکو روبیو اورجے ڈی وینسن کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت رک گئے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version