پاکستان نے شاہین 3 بیلسٹک میزائل کے استعمال کا بھارتی الزام مسترد کر دیا

پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل کے استعمال کا جھوٹا الزام مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے بے بنیاد دعووں پر ردعمل دیتے ہوئے بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں غلط طور پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں شاہین میزائل استعمال کیا۔
بھارتی میڈیا پر جھوٹے دعوے بھارتی فوج کے سرکاری ایکس ہینڈل سے جاری ویڈیو کے بعد سامنے آئے ہیں۔ جس میں بھارتی فوج کی ویڈیو میں مبینہ طور پر شاہین میزائل کے استعمال کو دکھایا گیا تھا۔
تاہم، بھارتی فوج نے غلطی کا احساس ہونے پر تو فوراً گمراہ کن ویڈیو ہذف کر دی، لیکن اس کے باوجود بھارتی میڈیا جھوٹے بیانیے کو ہوا دینے میں مصروف رہا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوج کے سرکاری ہینڈل کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت یا تردید جاری نہیں کی گئی۔
اس قسم کی گمراہ کن مہمات دراصل بھارت کی جانب سے آپریشن “سندور” میں ناکامیوں کو چھپانے کی ایک منظم کوشش کا حصہ ہیں، بھارتی ناکامیاں پاکستان کی روایتی فوجی صلاحیتوں کے مظاہرے کا نتیجہ تھیں۔
جھوٹے بیانیے نئی دہلی کی طرف سے جنگ بندی کے بارے میں غلط فہمیاں پھیلانے اور پاکستان پر نام نہاد “ایٹمی بلیک میلنگ” کا جھوٹا الزام لگانے کے ساتھ بھی جُڑے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی تفصیل 12 مئی 2025 کو آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز میں درج ہے۔ پاک فوج نے جدید ترین اور دور مار “فتح” سیریز کے میزائل—فتح اول اور فتح دوم استعمال کئے گئے تھے۔
فتح سیریز کے ساتھ، جدید گولہ بارود، دور مار خودکار قاتل ڈرونز، اور انتہائی درستگی سے نشانہ لگانے والی طویل فاصلے تک مار کرنے والی توپیں استعمال کی گئیں۔بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں عسکری ٹھکانوں کی تفصیل بھی اسی پریس ریلیز میں موجود ہے۔
غیر مصدقہ اور اشتعال انگیز مواد کا پھیلاؤ نہ صرف خطے میں استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ سرکاری اداروں کی پیشہ ورانہ ساکھ پر بھی سوالیہ نشان ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

