Advertisement

بھارت کواسٹریٹجک جھٹکا:ایف 16 طیاروں کیلئے 450ملین ڈالرزکاامریکی پیکیج منظور

بھارت کواسٹریٹجک جھٹکا

بھارت کواسٹریٹجک جھٹکا/ایف 16 طیارے/فائل فوٹو

بھارت کواسٹریٹجک جھٹکا لگ گیا۔ ایف 16 جنگی طیاروں کےلئے 450ملین ڈالرزکاامریکی پیکیج منظورکرلیاگیا۔ تمام بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں۔

اس امدادی پیکیج پربھارتی اعتراض کوکسی خاطر میں نہیں لایاگیا۔  اقدام کا مقصد پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

 بھارت کی جانب سے اس حوالے سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیاگیاتھا۔ اس کے باوجودپیکیج کی منظوری سے بھارت کواسٹریٹجک جھٹکا لگاہے۔

بھارت کو اسٹریٹجک جھٹکا تو لگا مگر پاکستان ایک اہم عالمی شراکتدار ہے

ایف-16 جنگی طیاروں کیلیے منظورکردہ پیکیج غیرمعمولی اہمیت کاحامل ہے۔  اگرچہ یہ کوئی نیاطیارہ فراہم کرنے کامعاہدہ نہیں پھربھی موجودہ صورتحال میں انتہائی اہم ہے۔  اس کے اثرات پاک فضائیہ کی صلاحیت پر گہرے اور دور رست ہوں گے۔

پاکستان ایئرفورس ایف-16 طیاروں پربھی کافی انحصار کرتی ہے۔ یہ طیارے جنگی برتری کے ساتھ ساتھ  انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں۔

Advertisement

پیکیج سے طیاروں کی کارکردگی،سروس لائف اورریڈی نیس میں بہتری آئے گی۔  اس فیصلےسے  بھارت کواسٹریٹجک جھٹکابھی لگا ہے۔

امریکا پیکیج کودہشتگردی کےخلاف عالمی ایجنڈے کا حصہ قراردے چکا

کیونکہ نئی دہلی کی کوشش تھی کہ امریکااسلام آباد کو فوجی معاونت نہ دے۔

لیکن امریکی موقف یہ ہے کہ  اس پیکیج سے خطے میں طاقت کا توازن نہیں بگڑے گا۔

واشنگٹن نے اس اقدام کو انسداد دہشت گردی کے عالمی ایجنڈے کا حصہ قرار دیا ہے۔

Advertisement

یہ پاکستان کے لیے یہ ایک سفارتی اور عسکری کامیابی ہے۔ امریکا کے ساتھ دفاعی تعلقات کی بحالی کا بھی عندیہ ہے۔

علاوہ ازیں پیکیج بھارت کواسٹریٹجک جھٹکا اور پیغام  ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف اہم عالمی شراکت دار ہے۔

پاک فضائیہ کو اس پیکیج کاکیافائدہ ہوگا؟

اس پیکیج سے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری بہتر ہو گی۔  فنی عملے کی مہارت، لاجسٹکس اور طویل المدتی اسلحہ کی پائیداری کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

سرحدی خطرات سے نمٹنے کے لیے بہتر فضائی برتری ملے گی۔ یہ ایک جوہری طاقت کے لیے ضروری دفاعی تقاضہ ہے۔

Advertisement

مزید یہ کہ ایف-16 طیاروں کا یہ پیکیج پاک فضائیہ کے لئے موثر ثابت ہوگا۔

دریں اثنا دفاعی توازن کو برقرار رکھنے میں بھی فضائیہ کومضبوط پوزیشن حاصل رہے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version