قوم متحد ہے،مکار اور بزدل دشمن کو کراراجواب دینگے، شہبازیف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے حملوں کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے اس کا سخت ترین جواب دیاجائے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ افواج پاکستان اور قوم ہر چیلنج سے نمٹنے کےلئے تیارہے ۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر اپنے بیان میں کہاہے کہ مکار دشمن نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔
شہبازشریف کا کہناتھاکہ یہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ اور خطے کے امن کو بھی خطرے میں ڈالنے کی کوشش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ “پاکستان، بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستانی قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نبٹنا بخوبی جانتے ہیں اور دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہناتھاکہ پوری قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

