Advertisement

مودی سرکار کو سچ کڑوا لگنے لگا، پی پی رہنما شیری رحمان  کا ایکس اکاؤنٹ بھی بلاک

مودی سرکار کو سچ کڑوا لگنے لگا، پی پی رہنما شیری رحمان  کا ایکس اکاؤنٹ بھی بلاک

مودی سرکار کو سچ کڑوا لگنے لگا، ہندو توا سرکار نے نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان  کا ایک اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کر دیا ہے۔

ایکس اکاؤنٹ کی بندش پر ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ بھارت میں اظہارِ رائے پر قدغنیں نئی آہنی دیوار کی شکل اختیار کر چکی ہیں، اگر مقصد معقول آوازوں کو دبانا ہے تو یہ ہندوتوا ریپبلک کی تنگ نظری اور بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ بھارت میں ایکس پر پابندی کا مقصد سچ بولنے والوں کو خاموش کرنا ہے، بھارتی حکومت کےاقدام کا مقصد پہلگام واقعے  کے حقائق چھپانا اور مقبوضہ  کشمیر  پر اٹھائی گئی آوازوں  کو دبانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے کے 10 منٹ بعد ہی بھارت نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا

پی پی پی رہنما نے کہا کہ بھارت کے اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے،بھارت کچھ بھی کر لے، حقائق  سے نہیں  بھاگ سکتا، بھارت نے پہلگام حملے کے بعد بلاجواز جارحیت کی، پاکستان نے ذمہ دارانہ انداز میں اپنا دفاع کیا۔

Advertisement

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بھارت نے پوری جنگ کی بنیاد جھوٹ  پر رکھی جس کو آگے  لے جانے کی کوشش  کی جا رہی ہے، اگر بھارت نے پھر کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان مؤثر جواب دے گا، تاریخ اس کی گواہ ہے۔

انھوں نے خبردار کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی، لیکن  اگر دوبارہ قومی خودمختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version