Advertisement

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 15 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 15 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان

پی ایس ایل سیزن 10 کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 15 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے بعد ملتان سلطانز کو شکست سے دوچار کیا، جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پوائنٹس 13 سے بڑھ کر 15 ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے تمام 10 میچ کھیل چکی ہے، جس میں سے 7 میچز میں فاتح رہی، 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

کراچی کنگز نے ابھی تک 9 میچ کھلیے ہیں، جن میں سے 6 میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے، کراچی کنگز کو 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل کے دوبارہ انعقاد کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں

Advertisement

لاہور قلندر بھی اپنے 10 میچ کھیل چکی ہے، جس میں سے 5 جیتے اور 4 ہارے ہیں، اس طرح لاہور قلندر 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

اسلام  آباد یونائیٹڈ نے ابھی تک 9 میچ کھیل کر 10 پوائنٹس حال کیے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میچز میں جیت کا مزہ چکھا جبکہ 4 میچز میں شکست کا سامنا کیا، 10 پوائنٹس کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹد پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

پشاور زلمی اور ملتان سلطانز اپنے تمام 10 میچز کھیل کر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں، پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور ملتان سلطانز 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version