امریکی صدر نے دورہ مشرق وسطیٰ سے متعلق بڑا بیان دے دیا

امریکی صدر ترمپ / فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیاہے کہ امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکاہے۔
یہ بات امریکی صدر نے ویسٹ پوائنٹ ملٹری اکیڈمی میں گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی مشرق وسطیٰ کا دورہ کرکے آیا ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ قطر،سعودی عرب، یواےای کےرہنماؤں سے ملاقات ہوئی، امریکا پہلے سےزیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم اپنی فوج کو مزیدمضبوط کررہےہیں۔ ان کا کہناتھاکہ امریکا اپنے روشن دور سے گزررہاہے۔
امریکی صدرنے کہاکہ دشمنوں کوختم کررہےہیں،اپنےملک کو محفوظ بنارہےہیں۔ ان کا کہناتھاکہ میری ترجیح ہمیشہ امن اور پارٹنرشپ قائم کرنا رہی ہے۔
صدرڈونلڈترمپ نے کہاکہ جدیدطیارے،بحری جہاز،میزائل سمیت تمام ٹیکنالوجی،ہتھیارامریکا میں ہی بنارہےہیں۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ 4سال میں امریکا میں جرائم پیشہ افرادکو آنے کی اجازت دی گئی۔ ان کاکہناتھاکہ گزشتہ 4سال میں جرائم پیشہ افراد آتے رہے کوئی چیکنگ نہیں ہوئی۔
امریکی صدر نے کہاکہ ہماری پہلی ترجیح امریکا ہے اور ہم اسے عظیم بنا رہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

