Advertisement

بھارت کو سخت پیغام، زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ

بھارت کو سخت پیغام، زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح سیریز کے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ تجربہ ٹریننگ مشق “ایکسرسائز انڈس” کے دوران کیا گیا ہے۔ فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے۔ یہ تجربہ جنگی جنون کا شکار بھارت کے لیے ایک واضح اور کلیئر جواب ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے چوکس ہے۔

یہ تجربہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے، جب پاک بھارت کشیدگی عروج پر ہے، اور جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی بند کرنا شروع کردیا ہے، دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری بھی دونوں ممالک کے درمیان گھمیبر ہوتے تعلقات کو ظاہر کر رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح میزائل کا یہ تربیتی لانچ 120 کلومیٹر رینج تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔ لانچ کا مقصد فوجیوں کی آپریشنل تیاری کو جانچنا اور میزائل کے جدید نیوی گیشن سسٹم، بہتر درستگی، اور دیگر اہم تکنیکی پہلوؤں کی توثیق کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح سیریز کے میزائل قریبی فاصلے کے اہداف پر انتہائی مؤثر حملے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میزائل کی یہ صلاحیت دشمن کی پیش قدمی روکنے اور ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کے تحفظ اور مؤثر دفاع کے لیے پاکستان کی کم سے کم قابلِ اعتماد جوہری صلاحیت پوری طرح تیار 

Advertisement

پاکستان کی مسلح افواج نے اس کامیاب تجربے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ پیشرفت ملک کے دفاع کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

فتح میزائل سیریز پاکستان کی کم فاصلے تک مار کرنے والے ٹیکٹیکل میزائلوں میں شامل ہے، جو ملک میں ہی تیار کیے گئے ہیں۔ یہ میزائل دشمن کے قریبی ٹھکانوں اور جنگی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

فتح میزائل کا شمار پاکستان کے اسلحہ خانے میں ان جدید ہتھیاروں میں ہوتا ہے جو دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار رکھے جاتے ہیں۔

فتح سیریز کا آغاز دفاعی خودکفالت کے ایک اہم سنگ میل کے طور پر کیا گیا تھا۔ یہ میزائل اپنے کمپیکٹ سائز، موبائل لانچر اور تیز ردعمل کی صلاحیت کے باعث میدان جنگ میں تیزی سے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

اس کا جدید نیویگیشن سسٹم اور درست نشانہ بنانے کی صلاحیت اسے ایک مہلک اور مؤثر ہتھیار بناتی ہے۔ موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ایسے میزائل کا تجربہ جنگی جنون کے شکار بھارت کو ایک واضح اور کرارا جواب ہے کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے۔

اس کامیاب تجربے پر اعلیٰ عسکری قیادت نے متعلقہ ٹیموں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version