Advertisement

جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، اعلیٰ قیادت نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوانِ صدر میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں قومی سلامتی، خطے کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز بیانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک تھے۔

اس اعلیٰ سطحی مشاورت میں پہلگام واقعے کے پس منظر میں بھارت کی ممکنہ جارحیت اور اس کے ردعمل کے لیے پاکستان کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر اور وزیراعظم نے بھارت کے جارحانہ رویے اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ افواجِ پاکستان کو اپنی سرزمین کے دفاع کی مکمل صلاحیت حاصل ہے اور وہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

Advertisement

مزید کہا گیا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور ہر مشکل گھڑی میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 بھارتی رویے کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے لیکن کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version