افغانستان اورپاکستان کو الجھانے کی ایک اور بھارتی سازش کا بھانڈاپھوٹ گیا

افغانستان اورپاکستان کو الجھانے کی بھارتی شازش /فوٹو
افغانستان اورپاکستان کو الجھانے کی بھارتی شازش کابھانڈا پھوٹ گیا۔افغان سیکیورٹی ذرائع نے خفیہ بھارتی سازش بے نقاب کردی۔ عین کشیدگی کے دوران بھارت نے چند میزائل افغان علاقوں میں بھی داغے۔ یہ کھیل کھیلنے کے بعد افغان حکام کو باورکروانے کی کوشش کی گئی کہ یہ حملہ پاکستان نے کیا۔ مگر افغان سیکیورٹی حکام نے معاملے کی باریک بینی سے چھان بین کی۔ نتیجہ یہ نکلا کہ یہ میزائل بھارت کی جانب سے داغے گئے تھے۔
افغانستان اورپاکستان کو الجھانے کی گھنائونی سازش بھانپ لی گئی تھی
اپنی مکروہ سازش کو عملی جامہ پہنانے کےلئے نائب افغان وزیرداخلہ کو بھارت کے خفیہ دورے پر بلایاگیا۔ افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر یہ دورہ ہوا ہو تاہم بھارتی سازش کامیاب نہ ہوسکی۔ دراصل یہ افغانستان اورپاکستان کو الجھانے کی ایک انتہائی گھنائونی سازش تھی۔ افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان قبائل نے یہ بھارتی سازش ناکام بنادی۔ حملے کی جگہ سے ملنے والے میزائل کو سنبھال کر رکھاگیا۔
عین کشیدگی کے دوران افغان علاقوں میں بھی میزائل اورگولے داغے گئے تھے
بعد ازاں باریک بینی سے جائزے کے بعد یہ تباہ شدہ میزائل اور گولے بھارتی ثابت ہوئے۔ افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ عین کشیدگی کے دوران افغانستان اورپاکستان کو الجھانے کی سازش تھی۔ اس کا مقصد پاک فوج کو افغان سرحد پر مصروف رکھنے کی ایک جنگی چال تھی۔ افغانستان پاکستاں میں تنازعات ہیں تاہم یہ حرکت پاکستان نہیں کرسکتاتھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان حکام نے بھی صورتحال کو بھانپ لیاتھا۔
نائب افغان وزیر داخلہ کے خفیہ دورہ بھارت کی خبر کاباہر نکلنا بھی بھارتی سازش قرار
دریں اثنا برطانوی نشریاتی ادارے ’’بی بی سی پشتو‘‘نے نائب افغان وزیرداخلہ کے دورے کی تصدیق کی ہے۔ یہ دورہ عین اس وقت کیاگیا تھا جب پاک بھارت کشیدگی عروج پر تھی ۔ نائب وزیرداخلہ اہراہیم صدر طالبان امیر ملا ہیبت اللہ کے نہایت قریبی ہیں۔ انہیں طالبان حکومت کی اہم فیصلہ سازی میں مرکزی اہمیت حاصل ہے ۔ وہ اسٹریٹجک اورسیکیورٹی امور کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ ایک بھارتی اخبار نے بھی اہم افغان عہدیدار کے خفیہ دورے کی تصدیق کی ہے۔
مزید یہ کہ افغان سیکیورٹی حکام بھی اس دورے کو خارج از امکان قرار نہیں دے رہے۔ طالبان اور بھارتی حکومتوں نے اس دورے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ افغان سیکیورٹی ذرائع کےمطابق اگر دورہ ہوا بھی ہے تو یہ بھارتی درخواست پرہواہوگا۔ افغان سیکیورٹی ذرائع نے اسے واضح طور بھارت کی ایک جنگی چال قراردیاہے۔ اس چال کا مقصد پاکستانی فوج کو افغان سرحد کی جانب مصروف رکھنے کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ نے گزشتہ روزہی افغان ہم منصب سے رابطہ بھی کیاہے۔ افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس رابطے کے فوری بعدخفیہ دورے کی خبر کاباہر نکلنا بھی ایک سازش ہے۔ بھارت سفارتی سطح خاص کر ایشیا میں مکمل تنہائی کا شکارہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی سب سے بڑی توجہ افغانستان اورپاکستان کو الجھانے پر مرکوز ہے۔ خفیہ دورے کی خبر کا باہر نکلنا بھی انہی بھارتی کوششوں کانتیجہ ہے۔
نتیجہ صفر نکلا ،بھارتی چال ناکام رہی
نتیجہ یہ نکلا کہ بھارت کو اپنی سازش میں منہ کی کھانی پڑی، افغانستان نے میزائل اور گولے گرنے پر پاکستان کو مورد الزام نہیں ٹہرایا۔ اس طرح پاکستان نے بھی خفیہ دورے کی خبروں پر زیادہ توجہ نہیں دی۔ عین کشیدگی کے دوران بھارتی چال ناکام ثابت ہوئی۔ نائب افغان وزیر داخلہ کا دورہ خفیہ کے بجائے اعلانیہ بھی ہوتاتو شاید اس کی اہمیت نہ رہتی۔ افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان قبائل پاکستان کوایک برداراسلامی ملک سمجھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

