Advertisement

پی ایس ایل کے میچز دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

پی ایس ایل 10، پلے آف مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز، کراچی کنگز سے ٹکرائیں گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 10 کے معطل شدہ میچز کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، میچز اب 17 سے 25 مئی کے دوران کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے معطل ہونے والی پی ایس ایل کے بقیہ میچز مئی کے تیسرے ہفتے میں ہونے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی تجویز ہے کہ میچز کا آغاز وہیں سے کیا جائے جہاں سلسلہ ٹوٹا تھا یعنی کہ راولپنڈی اور پھر اختتامی میچز لاہور میں ہوں۔

تاہم، بعض فرنچائزز نے تجویز دی ہے کہ لاجسٹک مسائل کی وجہ سے اگر ایک ہی وینیو رکھ لیا جائے تو بہتر ہوگا۔

ذرائع نے بتایاکہ وینیو کے معاملے پر براڈکاسٹ پروڈکشن ٹیم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

Advertisement

دوسری جانب فرنچائزز نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے اپنے اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطہ کیا اور دستیابی پوچھی ہے جس پرکچھ پلیئرز نے دستیابی ظاہر بھی کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر غیر ملکی پلیئرز کا روسٹر مکمل نہ ہوا تو اس کیلئے دو تجاویز زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک تجویز یہ ہے کہ ری پلیسمنٹ ڈرافٹ منعقد کیا جائے جبکہ دوسری تجویز یہ ہے کہ فائنل الیون میں غیر ملکی پلیئرز کی کم سے کم تعداد کے قانون میں معمولی تبدیلی کی جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام معاملات پر پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز میں تبادلہ خیال جاری ہے اور جلد حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version