Advertisement

آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں متعارف کرادیں

ٹی 20 باؤلرز رینکنگ: بھارتی ورن چکروتی نمبر ون، پاکستانی باؤلرز کی بڑی ترقی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔

یہ تبدیلیاں آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی کی سفارش پر تیار کی گئی ہیں، جنہیں چیف ایگزیکٹوز کمیٹی نے منظور کیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ان نئے قوانین کا مقصد کھیل میں بیٹ اور بال کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان؛ بابر اعظم بھی شامل

ون ڈے میں دو گیندوں کے استعمال کے اصول میں ترمیم:

فی الحال پورے ون ڈے میچ میں ہر اننگز کے دوران دونوں اینڈز سے 2 نئی گیندیں استعمال کی جاتی ہیں۔ آئی سی سی کے نئے قوانین کے مطابق اننگز کے آغاز سے لے کر صرف 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کی جائیں گی۔

Advertisement

34ویں اوور کے بعد بولنگ ٹیم ان دونوں گیندوں میں سے صرف ایک کا انتخاب کرے گی جو پھر 35ویں سے 50ویں اوور تک دونوں اینڈز سے استعمال کی جائے گی۔ اگر ون ڈے میچ 25 اوورز یا اس سے کم کا ہو تو صرف ایک گیند ہی استعمال کی جائے گی۔

اس تبدیلی سے بولرز کو خاص طور پر اختتامی اوورز میں ریورس سوئنگ کا فائدہ ملے گا، جو نئی گیندوں کے استعمال کی وجہ سے کم ہو چکا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت کو آئی سی سی ریونیو سے زیادہ حصہ ملنے پر ڈبلیو سی اے کی سخت تنقید، نیا فارمولا تجویز

نئی ’کنکشن سبسٹیٹیوٹ‘ پالیسی:

آئی سی سی کے مطابق اب ٹیموں کو ہر انٹرنیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، جن میں ایک وکٹ کیپر، ایک بیٹر، ایک فاسٹ بولر، ایک اسپن بولر اور ایک آل راؤنڈر شامل ہوگا۔

اگر ان میں سے کسی متبادل کو بھی چوٹ لگتی ہے تو میچ ریفری کی اجازت سے ایک اور کھلاڑی کو شامل کیا جاسکتا ہے جو پہلے سے 5 سبسٹیٹیوٹ کھلاڑیوں کی لسٹ میں شامل نہ ہو۔ یہ قانون مینز کرکٹ میں تینوں فارمیٹس کے لیے ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ جاری، پاکستانی ٹیم تینوں فارمیٹ میں تنزلی کا شکار

نئے قوانین کب سے نافذ العمل ہوں گے؟

آئی سی سی کے مطابق یہ نئے قوانین ٹیسٹ میچز کے لیے 17 جون، ون ڈے میچز کے لیے 2 جولائی اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 10 جولائی سے نافذ العمل ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version