Advertisement

کراچی، اساتذہ کے احتجاج نے شدت اختیار کر لی، پولیس کی شیلنگ، بدترین ٹریفک جام

سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن اور اساتذہ کے حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد کراچی میں احتجاجی مظاہروں نے شدت اختیار کر لی۔

مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ اس دوران مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

کراچی پریس کلب کے اطراف اساتذہ کے احتجاج کے بعد مظاہرین نے منتشر ہو کر پریس کلب کی جانب روانہ ہو گئے، جس سے شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔

احتجاجی مظاہروں کے نتیجے میں آرٹس کونسل چورنگی، فوارہ چوک، اور ہائی کورٹ کے اطراف شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ اسی طرح کراچی کے صدر، برنس روڈ، سندھ اسمبلی چوک، ریگل، اور آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی، مگر احتجاج کے دوران کئی اہم سڑکوں پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version