Advertisement

دنیا بھر میں فلک پر آج رات اسٹابری مون کادلچسپ نظارہ دیکھا جاسکے گا

دنیا بھر میں فلک پر

اسٹابری مون / فوٹو

دنیا بھر میں فلک پر آج رات اسٹابری مون کا دلچسپ نظارہ دیکھا جاسکے گا۔ یہ نظارہ 20 سال بعدمنگل اور بدھ کی درمیانی شب اور صبح کے وقت دیکھا جائے گا۔

دنیا بھر میں فلک پر بڑے اور چمکتے چاند کانظارہ دیکھنے کےلئے خاص انتظام کیے جاتے ہیں ۔

یر سال جون میں سب سے طویل دن یعنی 20 جون کو آتا ہے۔ اس دن سورج عام طور دنیا بھر میں فلک پر  زیادہ اونچا ہوتا ہے۔ اس دن چاند افق کے قریب دکھائی دیتا ہے۔

کیونکہ زمین کے مقابلے میں سورج اورچاند الٹ سمتوں میں ہوتے ہیں۔

لیکن اس بار شمالی نصف کرہ سے یہ پورا چاند کئی دہائیوں میں سب سے کم اونچائی پر دکھائی دے گا۔

Advertisement

جس کی وجہ ایک خاص قدرتی واقعہ ہے جسے “میجر لونیئر اسٹینڈ اسٹل” کہا جاتا ہے۔

اسکائے ارتھ کے مطابق  یہ اسٹینڈ اسٹل اس وقت ہوتا ہے جب چاندشمال یاسب سے جنوب کی سمت پر ہوتا ہے۔

چاند کی مدار 18 سال 6 ماہ کے چکر میں دھیرے دھیرے سورج کی کشش کے باعث گھومتی رہتی ہے۔

اگرچہ یہ اسٹینڈ اسٹل جنوری میں ہوا تھا،اس کا اثر ابھی بھی پورے چاندکے دکھنے کے انداز پرپڑرہا ہے۔

اسکائے ارتھ کے مطابق  آخری بار ایسا بڑا اسٹینڈ اسٹل 2006 میں دیکھا گیاتھا۔

Advertisement

جہاں شمالی نصف کرہ میں چاند سب سے نیچے دکھائی دے گا۔  وہیں جنوبی نصف کرہ میں چاند اپنی سب سے اونچی پوزیشن پر ہوگا۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں فلک پر ایک ہلکی،دھندلی سی پٹی نظر آئے گی ۔ یہ  بظاہر بادل کی مانند جنوب کی طرف جھک رہی ہوگی۔

یہ پٹی روشنیوں سے دور،تاریک آسمان کے نیچے زیادہ واضح نظر آئے گی۔

اس ماہ دنیا بھر میں فلک پر اور کون سے نظارے دیکھے جاسکیں گے؟

جون میں ہی آسمان میں کئی سیارے بھی نظر آئیں گے۔ مریخ، مشتری اور عطارد غروب آفتاب کے بعد مغرب کی جانب نیچے نظر آئیں گے۔

Advertisement

روشن وینس تقریباً پورے ماہ سورج کے طلوع ہونے سے تقریباً2گھنٹے پہلے مشرقی سمیت میں دکھائی دے گا۔

 22 جون کووینس اور ہلال نما چاند صبح کے وقت آسمان میں ایک دوسرے کے قریب دکھائی دیں گے۔

2025 میں چاند سے متعلق مزید کتنے نظارے دکھائی دینے والے ہیں ؟

2025 میں مزید 6 پورے چاند آئیں گے۔ جن میں سے اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں سپر مون بھی ہوگا۔

جولائی میں بک مون،9 اگست کواسٹرجن مون،7 ستمبرکوکارن مون کا نظارہ دیکھا جائے گا۔

6اکتوبر کو ہارویسٹ مون،5 نومبر کو پیور مون، 4 دسمبرکو کولڈ مون کا نظارہ دیکھا جاسکتاہے۔

Advertisement

۔

اسی سال 2 گرہن بھی دکھائی دیں گے

اسی سال  2گرہن بھی دکھائی دیں گے۔7 اور 8 ستمبر کو مکمل چاند کا گرہن ہوگا۔ جو یورپ، افریقہ، ایشیا، آسٹریلیا،جنوبی امریکامیں سب سے زیادہ دیکھا جا سکے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version