Advertisement

لائیو ٹاک شو میں ترجمان بی جے پی نے مغلظات بک دیں،فتنۃ الہندکی حمایت گلے پڑگئی

لائیو ٹاک شو

ترجمان بے جے پی پریم شکلا/ اپوزیشن رکن ایس ایس راجپوت/ فائل فوٹوز

لائیو ٹاک شو میں ترجمان بی جے پی نے مغلظات بک دیں۔ فنتۃ الہندوستان کی حمایت میں سجایاگیابھارتی ٹی وی کا لائیو ٹاک شو اکھاڑا بن گیا۔ میزبان کودنیابھرمیں شدیدہزیمت اٹھانی پڑگئی۔

آپریشن سندورمیں بدترین ناکامی کے اثرات اب گودی میڈیا کے ٹاک شوز کے دوران بھی آناشروع ہوگئے۔

ایساہی واقعہ’’ٓ آج تک‘‘ کے ایک لائیو ٹاک شو میں  پیش آیا۔ اپوزیشن رہنماایس ایس راجپوت اوربی جے پی ترجمان پریم شکلا نے ایک دوسرے کوگالیاں دیدیں۔

جے پی ترجمان نے کانگریس رکن کے تبصرے پر لائیو ٹاک شو کے دوران مغلظات بکناشروع کردیں۔

جس پراپوزیشن رکن نے بھی تہذیب کادامن چھوڑدیا۔ گودی چینل ’’آج تک‘‘کوبدترین ہزیمت اٹھانی پڑگئی۔

Advertisement

بات اس قدر بڑھی کہ شوکے میزبان کو اسکرین کلیئر اورمعذرت کرنی پڑگئی۔ گودی میڈیا کا میزبان پہلگام اوربلوچستان کے حوالے سے بحث میں مصروف تھا۔

مگراس کی یہ بحث اس کے اپنے گلے پڑ گئی جب دونوں مہمانوں نے ایک دوسرے کو گالیاں بکنا شروع کردیں۔

“راہول گاندھی پاکستان کی زبان بولتے ہیں،وہ پاکستان کے پاؤں کے تلوے چاٹتے ہیں۔” یہ پریم شکلاکاتبصرہ تھا۔

’’تم پاکستان کے پاؤں کے تلوے چاٹتے ہو،نریندرمودی ایساکرتے ہیں،‘‘ یہ کانگریس رکن ایس ایس راجپوت کاجواب تھا۔

اس کے بعد پروگرام میں جو کچھ ہوا وہ ناقابل بیان و تحریر ہے۔ پروگرام کے میزبان کو دنیا بھرمیں شدید ہزیمت اٹھانی پڑی۔

پاکستان کی بدنامی کے لئے سجایا گیا لائیو ٹاک شو الٹا بھارت کی بدنامی کا سبب بن گیا

Advertisement

پاکستان کی بدنامی کے لئے سجایا گیا یہ لائیو ٹاک شو الٹا بھارت کی بدنامی کا سبب بن گیا۔ اینکرکومداخلت کرتے ہوئے بی جے پی ترجمان کی طرف سے استعمال کی گئی بد زبانی کی مذمت کرنی پڑی۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا فتنۃ الہندوستان کی حمایت میں بڑے بڑے ٹاک شوز میں مصروف ہے۔ چینل ’’آج تک‘‘ اوراس کے گودی اینکرز اس معاملے میں پیش پیش ہیں۔

مگر اب الٹی گنگا بہنے لگ گئی ہے ۔ بھارتی جنرل کے اعتراف کے بعد آپریشن سندورکاجنازہ نکل چکا۔

Advertisement

بی جے پی کے رہنما ہی نہیں بلکہ گودی اینکرز کے لئے بھی صورتحال کا دفاع مشکل ہوگیا ہے ۔

ایسی ہی صورتحال’’آج تک‘‘ کے پروگرام میں پیش آئی جس میں بی جے پی کی فسطائیت کھل کرسامنے آگئی۔

دریں اثنا یہ کلپ دنیا بھر میں وائرل ہوگیا اور یہ شدید بھارتی ہزیمت کا سبب بن رہا ہے ۔

علاوہ ازیں بھارت کے سنجیدہ حلقے بھی بی جے پی اور گودی میڈیا کے اس عمل کی مذمت کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version