اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں شامی فوجی اہداف پر فضائی حملہ

اسرائیلی فوج نے جنوبی شام میں دمشق کے نواحی علاقوں، قنیطرہ اور درعا صوبوں میں شامی فوجی اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں۔
یہ حملے شام کی جانب سے اسرائیل پر 2 راکٹ داغے جانے کے جواب میں کیے گئے ہیں، تاہم شام نے راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، اور ان حملوں کو خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے شامی صدر احمد الشراع کی حکومت کو ان حملوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے مکمل جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
مزید پڑھیں: شام، دمشق میں اسرائیل کے ایران اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر میزائل حملے
انہوں نے کہا کہ “ہم شامی صدر کو اسرائیل کی جانب کسی بھی حملے کا براہ راست ذمہ دار سمجھتے ہیں اور جلد مکمل جواب دیں گے” ۔
دوسری جانب، شامی وزارت خارجہ نے ان راکٹ حملوں کی تصدیق نہیں کی اور کہا ہے کہ شام نے کبھی بھی کسی بھی فریق کے لیے علاقائی استحکام کو خطرے میں نہیں ڈالا۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ہم سمجھتے ہیں کہ کئی فریق ہیں جو خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اپنے مفادات حاصل کر سکیں” ۔
اسرائیلی فوج نے ان حملوں کے جواب میں جنوبی شام میں شامی فوجی اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں، جن میں درعا صوبے کے کئی مقامات شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد جنوبی شام میں فوجی خطرات کو ختم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News